ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک ہائی کورٹ جج جینت پٹیل مستعفی

کرناٹک ہائی کورٹ جج جینت پٹیل مستعفی

Wed, 27 Sep 2017 12:07:19    S.O. News Service

بنگلورو،26/ستمبر (پی ٹی آئی) کرناٹک ہائی کورٹ کے جج جسٹس جینت پٹیل نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے مگر انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس جینت پٹیل نے کل اپنا استعفیٰ نامہ چیف جسٹس ایس کے مکھرجی کو پیش کردیا ہے جو اپنے موجودہ عہدے سے 9؍اکتوبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ ان کا استعفیٰ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد اور چیف جسٹس دیپک مشرا کو فیکس کے ذریعہ روانہ کردیاگیاہے۔ کہاجاتا ہے کہ جج اس بات سے خوش نہیں تھے کہ سینیارٹی کے باوجود انہیں کسی عدالت کا چیف جسٹس نہیں بنایاگیا۔ وہ آئندہ سال 3؍اگست کو ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔ پٹیل کو جو گجرات ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس تھے ۔ فروری 2016ء کو کرناٹک ہائی کورٹ کو منتقل کیاگیا تھا۔ جینت پٹیل اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے عشرت جہاں فرضی تصادم معاملہ میں سی بی آئی جانچ کا حکم دیاتھا۔ اس وقت نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔ 


Share: